counter easy hit

عدلیہ کے جنرل مشرف کیخلاف فیصلے میں ریمارکس غیرانسانی، ایسے فیصلے سانحہ آرمی پبلک سکول اورمعصوم زینب جیسے کیسز میں دیئے جاتے تو بہتر تھا، ایاز محمود ایاز

عدلیہ کے جنرل مشرف کیخلاف فیصلے میں ریمارکس غیرانسانی، ایسے فیصلے سانحہ آرمی پبلک سکول اورمعصوم زینب جیسے کیسز میں دیئے جاتے تو بہتر تھا، ایاز محمود ایاز

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنیں) پاکستان پریس کلب فرانس کے سینئر نائب صدر ایاز محمود ایاز نے جنرل ر پرویز مشرف کیخلاف متنازعہ فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار احمد سیٹھ نے فوج کی طرف سے سزا یافتہ دہشتگردوں کو باعزت بری کیا جو ان کے انتہا پسندوں کیلئے نرم رویے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ ان دہشتگردوں سے پاکستان کو محفوظ رکھنے والی فوج اور سپہ سالار کو تین دن تک لٹکانے کا حکم ان کے ذاتی بغض وعناد کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ پندرہ سال سے انتہائی مخدوش ترین سیکورٹی صورتحال میں صرف فوج اور آرمی عدالتوں نے ہی اس قوم کو دہشت وخوف کا شکار کرنے والے خونی دہشتگردوں کو سز ادی جبکہ پاکستانی عدلیہ نے طالبان اور ان کے خوفناک ساتھیوں کے مقدمات میں کوئی خاطر خواہ سزائیں نہیں دیں اور نہ ہی ان مقدمات کو سننے کیلئے جرات وبہادری کا مظاہرہ کیا۔ ان ججوں نے یہ ریمارکس اس وقت کیوں نہیں دیئے  جب معصوم زینب کا قاتل پکڑا گیا جب آرمی پبلک سکول بچوں کے قاتل پکڑے گئے جب سو بچوں کا قاتل جاوید اقبال پکڑا گیا
ان کا کہنا تھا کہ مشرف سے حلف لینے والے ججوں کو ڈی چوک پہ کیوں نہ لٹکایا جائے اس دور میں مشرف کے ساتھیوں کو کیوں نہ لٹکایا جائے صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ فیصلہ ذاتی عناد پر کیا گیا جس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں
AYAZ MEHMOOD AYAZ, SENIOR, VICE, PRESIDENT, PAKISTAN, PARIS, PRES, CLUB, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website