counter easy hit

پیرا نمبر10 کو کیوں خفیہ رکھا جارہا ہے؟ اس میں کونسی خفیہ باتیں چُھپی ہیں؟ انصار عباسی نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کابینہ نے پیرا نمبر 10 خفیہ رکھنے کا حکم کیوں دیا؟ اس میں ایسی کیا خفیہ باتیں چُھپی ہیں؟ انصار عباسی نے بڑا انکشاف کردیا۔ انصار عباسی نے کہا کہ اس ماہ کے شروع میں کابینہ نے پیرا نمبر 10 منظور کیا لیکن اسکے ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کردی گئی

کامیاب اور لمبی خوش وخرم زندگی کا راز کیا ۔۔۔؟ 80 سال کی ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے نے دنیا کو بڑے کام کی بات بتا دی

کہ اس نوٹ کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ انصار عباسی کے مطابق یہ نوٹ دراصل اثاثہ جات ریکوری یونٹ سے متعلق ہے جس کے اہم نکات یہ تھے کہ رازداری کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی کابینہ نے کابینہ سیکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ نوٹ کو سر بمہر کر دیا جائے اور عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت پیش آئے تو ہی حفاظتی مہر ہٹائی جائے۔ یہ نوٹ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقم کے متعلق ہے۔اجلاس کے اہم نکات کے مطابق، رازداری کی شق کے باعث، کابینہ کو بند کمرے کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔ انصار عباسی نے دعویٰ کیا کہ کابینہ کے روبرو پیش کیا جانے والا نوٹ اس قدر خفیہ تھا کہ اسے کابینہ کے وزراء کو بھی دکھایا نہیں گیا اور نہ ہی اسے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا۔ اس معاملے پر اضافی ایجنڈے کے طور پر بحث کی گئی اور وزراء کو سرسری طور پر بتایا گیا کہ برطانوی حکومت کے ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کے تحت نوٹ کی تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔ اس سے پہلے بھی رؤف کلاسرا کی طرف سے اس قسم کا دعویٰ سامنے آچکا ہے جس کے مطابق یہ زرداری نوٹ دراصل ملک ریاض کے پاکستان آنیوالے 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق ہے جس کی تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں اور عوام اور میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔ اس نوٹ کی تفصیلات کیا ہیں؟ زیادہ دیر چھپی نہیں رہ سکتیں جلد یا بدیر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے پاکستانی خاندان سے 25 کروڑ ڈالر کی واپسی یقینی بنائی، برطانوی انسداد جرائم ایجنسی کی مقدمے میں آﺅٹ آف کورٹ حل پررضامندی کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے،متعلقہ خاندان کےخلاف برطانوی انسداد جرائم ایجنسی تحقیقات کررہی تھی۔ معاہدے میں لندن میں واقع ہائیڈپارک پلیس کی جائیداد بھی شامل ہے ،مارچ 2016 میں حسن نواز نے مذکورہ جائیداد ملک ریاض کو فروخت کی تھی، رقم کی واپسی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کی عکاس ہے۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے خاندان کے ساتھ 19 کروڑ پاﺅنڈز کی رقم یا اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔19 کروڑ پاﺅنڈز کی رقم یا اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ پاکستانی شہری ملک ریاض حسین کے حوالے سے این سی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں کیا جائے گا، جو پاکستان کے نجی شعبے کی اہم ترین کاروباری شخصیت ہیں۔این سی اے نے 19 کروڑ پاﺅنڈز کے تصفیے کی پیشکش قبول کی جس میں برطانیہ کی جائیداد میں لندن کے ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت کا ایک اپارٹمنٹ ڈبلیو 2 2 ایل ایچ شامل ہے جس کی مالیت تقریباً 5 کروڑ پاﺅنڈز ہیں، جبکہ منجمد اکاﺅنٹس میں موجود تمام فنڈز شامل ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے اگست 2019 میں لگ بھگ 12 کروڑ پاﺅنڈز فنڈز کے حوالے سے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت سے 8 اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے احکامات حاصل کیے تھےاکاﺅنٹس منجمد کرنے کے یہ احکامات دسمبر 2018 میں 2 کروڑ پاﺅنڈز کے حوالے سے اسی تحقیقات سے منسلک احکامات کے بعد حاصل کیے گئے تھے، جبکہ اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے تمام احکامات برطانوی بینک اکاﺅنٹس میں موجود رقم سے متعلق تھے۔

WHY, PARA, 10, IS, KEEPING, IN, SECRETS, ANSAAR ABBASI, REVEALED, THE, TRUTH, ABOUT, PARA 10, AND, VOLUME, 10, OF, NAWAZ SHARIEF, FAMILY, CASE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website