اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف میں خاموشی کا مقابلہ ہے اور ووٹ کو عزت کو کا بیانیہ چڑیا کی طرح اڑ گیا ۔ جس پر عمران خان کو پریشانی ہے کہ کہیں یہ چڑیا گِدھ نہ بن جائے ۔ حامد میر کا کہنا ہے
کہ اللہ پاکستان کے سیاستدانوں کو چیلوں گِدھوں سے بچائے ۔ سیاستدان تب بچیں گے جب نظریاتی سیاست کو اپنائیں گے۔
پاکستان میں کچھ سیاست دان نیاپاکستان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آتا ہے تاہم پاور میں آنے کے بعد اس نعرے کوبھو ل جاتا ہے۔ کچھ سیاست دان ووٹ کو عزت دینے کی بات کر کے بھول جاتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نوا زشریف کے بیانیہ پر نہیں شہبا زشریف کے بیانیہ پر چل رہی ہے۔ شہباز شریف کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ اندر اور باہر ایک ہی بات کرتے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی ۔حامد میر کا کہنا ہے کہ اس وقت شہباز شریف اور عمران خان میں خاموشی کا مقابلہ ہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ کس کی خاموشی جیتے گی۔ اس سے قبل بھی بھی سینئر تجزیہ کار حامد میر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جنگلا بس سروس مردہ باد اور بی آرٹی زندہ باد ،شہبازشریف نے جب اورنج لائن ٹرین منصوبہ شروع کیا تو عمران خان نے کہا تھاکہ ایسے منصوبے پاکستان کی معیشت پر بوجھ ہیں، ہم ان کوبند کردیں گے،لیکن عجیب اتفاق ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہی اس منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
بی آر ٹی منصوبہ تحریک انصاف نے پشاور میں شروع کیا۔جب شہبازشریف نے میٹروبس منصوبہ شروع کیا۔ تاہم اب سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان اور شہباز شریف میں خاموشی کا مقابلہ ہے۔