جہلم (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل جہلم 120 سال پرانے جلال پورایری گیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اورفواد چوہدرری شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی نہر کا افتتاح کریں گے،دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی
تکمیل 7سال میں ہوگی اوراس پر 48 ارب روپے لاگت آئے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کیلئے قرض فراہم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق مصنوعی نہر بنجر زمین کو ذرخیز بنانے کا ذریعہ بنے گی،سابق صدرایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا ، 120سال پرانے منصوبے پر کل سے کام شروع ہوگا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے کی اسکیم کا افتتاح کردیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کریں گے،اوورسیز پاکستانی اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کررہے ہیں، سمندرپار پاکستانیوں کے خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ 2020ء پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اچھی طرح سمجھتا ہوں۔اپنے گھر کو چلانے کیلئے اوورسیز پاکستانی باہر کے ممالک میں محنت کرتے ہیں۔ پیسے کیلئے وہ دونوکریاں کرتے ہیں، کچھ لوگوں کی نوکریاں ایسی ہیں جو صرف سال میں ایک بار عید پر آتے ہیں۔ اوورسیز ہمارا اثاثہ ہیں لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں کا خیال نہیں رکھتے تھے، لیکن حکومت میں آکر ہم ے سفارتخانے کو ہدایت کی ان کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ باہر سے جو بھی پیسے بھیجیں گے ان کے فائدے کیلئے اسپیشل کارڈز لے کرآئیں گے۔ ہمارا کام ہے کہ جولوگ پیشے بھیجتے ہیں ان کو کچھ مراعات دیں۔ دوسری جانب عمران خان نے شاندار اعلان کیا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن میں کامیابی سے قبل عمران خان کئی بار وعدہ کرچکے تھے کہ جب وہ حکومت میں آئیں گے تو اوورسیز پاکستانیوں کا خاص خیال رکھیں گے اور ان کیلئے شاندار منصوبوں کا اعلان کریں گے، تاہم اب اسی سلسلے میں عمران خان نے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے کی اسکیم کا افتتاح کیا ہے بلکہ ان کے خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔