لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی جانب سے مریم نواز کی درخواست مسترد کرنا کس بات کا انتقام ہے ؟ مسلم لیگ کے دور میں کسی مخالف کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نواز شریف
کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت اپوزیشن سے گفت و شنید اور دوسری طرف گرفتاریاں کررہی ہے۔ اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے ماحول بہتر ہونے کے بجائے زیادہ خراب ہو رہا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاہےکہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہوگئی، قسمیں کھانے والوں کا موقف چکنا چور ہوگیا۔ حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور اختلاف رائے کو کچلنے کے سواکچھ نہیں کیا۔جس سے ماحول مزید خراب ہورہا ہے ۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہوکرآئیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی گرفتاری کی صورت میں میں لیاقت باغ جلسہ سنگین تصادم کی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی گرفتاری کی صورت میں لیاقت باغ راولپنڈی میں 27 دسمبر کا جلسہ سنگین تصادم کی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ گرفتاری کی صورت میں پیپلز پارٹی کے جیالے بھرپور مذمت کریں گے۔جلسے میں بینظیر بھٹو شہید کی آخری تقریر بھی چلائی جائے گی۔اس حوالے سے حساس اداروں نے رپورٹ مرتب کرلی ہے اور بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بینظیر کی برسی بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کررکھی ہیں۔ پی پی قیادت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کو ایک لاکھ جیالے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کو پورا کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔