ہنوئی (ویب ڈیسک) عدالت نے گزشتہ روز ویت نام کے سابق وزیر مواصلات کو لاکھوں ڈالرز رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی، چونکہ سخت گیر انتظامیہ کمیونسٹ ریاست میں طاقت ور شخصیات کے خلاف انسداد رشوت ستانی مہم چلارہی ہے۔نگوئین باک سون اور ان کے اس وقت کے
نائب ٹرونگ منہ تون پر الزام عائد کیا گیا تھیا کہ 2015 میں ایک ایسی ٹی وی فرم کی خریداری کی منظوری کیلئے 32 لاکھ ڈالر رشوت وصول کی جس سے سرکاری ٹیلی مواصلات کی کمپنی موبیفون کو 3 سو ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔سرکاری میڈیا کے مطابق طاقتور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی پارٹی کے ممبران ان دونوں ملزمان کے مقدمے کی سماعت دو ہفتے جاری رہی، جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی، 2011سے 2016تک وزیر برائے مواصلات رہے والے ٹیوئی ٹرے سن کو عمر قید جبکہ گزشتہ سال جولائی میں برطرف ہونے سے قبل وزیر کا عہدہ سنبھالنے والے تونان کو 14 برس قید کی سزا سنائی گئی۔