counter easy hit

والد نے والدہ کو اس وقت چھوڑا جب میں 8 برس کی تھی اور پھر اسکے بعد۔۔۔۔ نامور پاکستانی اداکارہ کی زندگی کی کہانی آپ کو بھی افسردہ کردے گی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ والد نے والدہ کو اس وقت طلاق دی تھی جب میں صرف 8 برس کی تھی۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’کیسا ہے نصیباں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں

” اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی روکنے والا ہے۔۔۔” حریم شاہ کی نازیبا تصویر شیئر کرنے والا دراصل کون نکلا؟ ساری حقیقت سامنے آگئی

 

 

اور میری بہن ہم بہت چھوٹے تھے جب والد نے والدہ کو چھوڑ دیا، والدہ نے ہماری پرورش جس طرح کی وہ قابل تحسین ہے۔ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیں سنبھالا اور یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ہمارے والد موجود نہیں ہیں، ابو سے کبھی کبھار بات ہوجاتی ہے لیکن میری ماں نے بہت محنت کی ہم بہت بگڑ سکتے تھے لیکن میری امی نے بچپن میں ہمارا بہت خیال رکھا۔رمشا خان نے کہا کہ میری ماں نے ہمیں سب کچھ دیا اور خاندان کی جانب سے شوبز میں جانے کی مخالفت کے باوجود والدہ نے میرا ساتھ دیا اور مجھے سیٹ پر چھوڑ کر آتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب بچپن میں ہمیں والد کی ضرورت تھی تو والدہ ابو بن جاتی تھیں، طلاق میری والدہ کے لیے بہت دھچکا تھا انہوں نے اکیلے دو بیٹیوں کو سنبھالا اور کام کرکے ہمیں اس قابل بنایا۔رمشا کا کہنا تھا کہ گھر چلانا آسان کام نہیں ہے، میری والدہ نے ہی مجھے حوصلہ دیا اور کہا یہ کام تم کرو تم کرسکتی ہو، جب میں کچھ بھی نہیں تھی تب بھی میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا جیسے میں کوئی سلیبرٹی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے، جب اداکاری کرتی ہوں تو ایک دلی سکون ملتا ہے لیکن مجھے سلیبرٹی کے لفظ سے نفرت ہے۔واضح رہے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ والد نے والدہ کو اس وقت طلاق دی تھی جب میں صرف 8 برس کی تھی۔

life, history, of, beautiful, Pakisttani, actress, his, father, left, her, mother, and, she, struggled, to, make, both,ends, meet

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website