سال 2019 میں پاکستان میں کرپشن پہلے سے کئی گنا زیادہ، نیب قانون میں ترمیم حکومتی بدنیتی کی علامت ہے، اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان نے کہا ہے کہ برطانوی سینٹر فاراکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ کی رپورٹ نے ثابت کردیا پاکستان میں کرپشن بڑھ رہی ہے کم نہیں ہورہی، حکومت نے ڈیڑھ سال میں اپنے پارٹی چندے دینے والوں کو مراعات اور چندہ چورنی علیمہ خان کو عدالتی فیصلوں میں رعائت دلوانے کے علاوہ اپنے ہی وزیرتجارت کو سب سے بڑاملکی ٹھیکہ عنائت کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے حکومت اپنے کرپٹ ترین منصوبوں اور بدترین کرپشن کو چھپانے کیلئے نیب کو عملاً بے اختیار کرتی جارہی ہے تاکہ آنے والے وقت میں ان کی طرف سے کی گئی کرپشن کو کسی بھی طرح سے سامنے نہ لایا جاسکے مگر حکومت کو اس کی بدنیتی کی سزا ضرور ملے گی ۔