لاہور(ویب ڈیسک) معروف ستارہ شناس اجمل رحیم نے کہا ہے 2019 میں پاکستان میں پیسہ آیا لیکن قرض اتارنے میں لگ گیا، نئے سال میں ملکی حالت بہتر ہوں گے حکومت موثر نتائج دے گی پروگرام نقطہ نظر میں اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل رحیم نے کہا کہ حکومت 2020 میں ایسے
پروگرام شروع کرے گی جن سے عوام کو ریلیف ملے ۔ 5 مئی کے بعد ملک کے حالت بہتر ہوں گےاور آہستہ آہستہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا۔ 2020 میں گیس کے ذخائر نکلنے کے امکانات ہیں،خلیجی ملکون سے پیسے آئیں گے ۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہہتر ہوں گے ،وزیراعظم عمران خان کا قد کاٹھ بڑھے گا اور وہ اپنے فیصلے خود کرنا شروع کر دین گے وہ اپنے ارد گرد کے خول سے باہر نکلین گے۔ انہون نے کہا کہ بھارت سے چھوٹی موٹی روایتی لڑائی ہو سکتی ہے جس مین بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی ، چین کے ساتھ تعلقات فروری میں ایک دم بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ اجمل رحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کر رہی ہے وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان کے بیانت صرف سیاسی ہیں ، مسلم لیگ ن والے زچ ہو نگے وہ مقابلہ پر نہین آ سکیں گے ان کا ابھی برا وقت چلتا رہے گا، نواز شریف کو صحت کے ھوالے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ملک میں الیکشن ہوتا نظر نہیں آ رہا ۔