لاہور (ویب ڈیسک) مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل(ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی قوم اور افواج کبھی ایران کے خلاف امریکی جنگ کا ھصہ نہیں بنے گی ۔ امریکہ امت مسلمہ کے 6 ممالک پہلے تباہ کر چکا ہے ، اب ایران کی باری ہے اور اس کے بعد ہماری
باری ہے ، ہمیں الرٹ رہنا ہو گا۔مائیک پومپیو نے جنرل مشرف سمجھ کر جنرل باجوہ کو فون کیا مگر جنرل باجوہ نے درست فیصلہ کیا کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہین ہونے دیں گے جبکہ یہ جنرل مشرف تھا ایک امریکی کال پر سرنڈر کیا اور اپنی فضائیں ، ہوائیں امریکہ کے سپرد کر دین دینا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اسلم بیگ نے امریکہ ، ایران کشیدگی کو عالمی امن اور خطے کیلئے انتہائی خطرناک قرار دئے دیا اور کہا کہ ایران امریکہ کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گا، لگتا ہے کہ جنگ ہو گی اور اگر امریکہ افغانستان میں نہیں ٹھہر سکا تو ایران میں بھی اس کو پسپائی اختیار کرنا ہو گی ۔ ایرانی قوم لڑنا جانتی ہے اور اپنی آزادی وقار کیلئے مرنا بھی جانتی ہے انہون نے کہا کہ ایران ڈٹ کر کھڑا ہے ، ہم اگر ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے تو ہیں کم از کم ایعران کے خلاف فریق نہیں بننا چاہیے ،کسی رعب اور دباؤ مین نہین آنا چاہیے۔ وہ ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہمارے لیے ایک ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔