کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون آج آئی سی یو میں جانبر نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعباسی شہید ہسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون آج حقیقت میں دم توڑ گئیں۔ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق خاتون کا انتقال آج صبح
پانچ بج کر پندرہ منٹ پرہوا جس کے بعد ان کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قراردے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیاتھا تاہم سردخانے میں غسل کے دوران خاتون اٹھ کھڑی ہوئی تھی جس پر ورثا کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کااعلان کیاتھا۔رشیدہ بی بی کو منگل کی شام عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگادی جب کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو واپس عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کراچی میں غربت نے ایک اورشخص کی جان لے لی ،بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کرنے پر والد نے خودکشی کرلی، ابراہیم حیدر کے رہائشی میر حسن نے پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگا لی،لیکن خودکشی سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مدد کی اپیل کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدر کارہائشی میرحسن کافی عرصے سے بےروزگارتھاجس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھا،گزشتہ روز بچوں نے فرمائش کی تھی کہ باباسردی شدید ہوگئی ہے آپ گرم کپڑے لادیں جس پر میرحسن نے گھر سے دورجاکر قبرستان کے قریب خودپرپٹرول چھڑک کرآگ لگالی ،اہل علاقہ نے فوری طورپر میرحسن پر گرم کپڑے ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی مگر اس کا جسم بری طرح جھلس چکاتھا۔لوگوں نے میرحسن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا،ڈاکٹروں کاکہناہے کہ میرحسن کا جسم 60 فیصدجھلس گیا ہے ،35 سالہ میرحسن سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،میرحسن نے خودکشی سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام خط بھی تحریرکیاہے جس میں مدد کی اپیل کی گئی ۔