counter easy hit

وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست منزل کی سمت گامزن ہے، ووٹ کوعزت کا بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، چوہدری افضال گوڑھا منتاں

وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست منزل کی سمت گامزن ہے، ووٹ کوعزت کا بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، چوہدری افضال گوڑھا منتاں

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری افضال گورڑمنتاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست منزل کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان میں معاشی اصلاحات واحد مشکل راستہ ہیں جو آنے والی نسلوں کیلئے کی جارہی ہیں اور اس سے پاکستان میں تجارت مضبوط خطوط پر استوار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام نہاد بیانیے دینے والے شریف برادران بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں ہوتے ہیں تو پلیٹ لیٹس گرنے لگتے ہیں اور ملک سے باہر جاتے ہی  اچھے خاصے توانا نظر آتے ہیں۔ پاکستان میں  نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اتنے کم ہوچکےتھے کہ ان کا بچنا مشکل تھا اور شہباز شریف بھی کینسر کے ایسے موذی مرض میں مبتلا تھے مگر لندن پہنچتیے ہی پرتعیش ریسٹورنٹس میں نظر آنے لگے ہیں ۔پاکستان عوام ان بہروپیوں کو پہچان چکی ہے اور ان کا لیڈرانہ بھرم ختم ہوچکا ہے انشااللہ دوبارہ ایسے بہروپیوں کو پاکستانی سیاست میں جگہ نہیں ملے گی۔

 

 

CH AFZAL GOORHA MANTA, BACKS, THE, GOVT, FACING, controversies

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website