پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے موجودہ حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ قوم حکومت کی نااہلیوں سے تنگ اور مایوس ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی، تجارتی، سیاسی اورہرلحاظ سے تباہ کردیا ہے۔ اس حکومت کے پاس اب نہ کوئی پروگرام ہے اور نہ کوئی روڈ میپ بس اندھا دھند گاڑی چلائی جارہی ہے ۔انوکھا لاڈلا عوام الناس کی زندیگوں سے کھیل رہا ہے۔ بہت جلد عوام اس نااہل حکومت سےنجات پالیں گے۔