counter easy hit

لیگی رہنماء کو کیا یقین دہانی کروا دی؟ حکومتی صفوں میں بھونچال

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ 20 سے زائد حکومتی اراکان نے لیگی سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں ان ا راکین نے لیگی رہنماء کو بڑی یقین دہانی بھی کروا دی ہے، اس یقین دہانی کے مطابق وہ لیگی اراکین اسمبلی خود اپنے وزیر پر زور ڈالیں گے

شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

 

کہ وہ بھی حلف اُٹھائیں اور اپنی بے گناہی کو پوری قوم کے سامنے رکھیں اگر وہ بے گناہ اور سچے ہیں تو۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سے حکومت اور تحریک انصاف کے 15سے 20 ارکان نے ملاقات کی ہے۔ان ارکان نے رانا ثناء اللہ سے قرآن پاک اٹھا نے پر اظہار ہمدردی کیا۔اور کہا کہ آپ نے اپنی صفائی میں قرآن پاک اٹھا کر اچھا کیا۔اب شہریارآفریدی کو بھی ایوان کے قرآن پاک اٹھانا چاہیے۔ہم شہریارآفریدی سے ملاقات کریں گے اور قرآن پاک اٹھانے کا مطالبہ کریں گے لیکن اگر وہ قرآن پاک نہیں اٹھائیں گے توہم اسمبلی میں آواز بلند کریں گے وہ بھی قرآن پاک اٹھا کرحقیقت بتائیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی شہریار آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایوان میں آکر وضاحت پیش کریں۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں بیان دیا کہ اگر کسی کے پاس مجھ سے تفتیش کی کوئی ویڈیو ہے تو وہ لے کر آئے میں اپنا جرم تسلیم کرلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دن صبح عدالت میں معلوم ہوا کہ کہ میرے ساتھ ہو کیا گیا ہے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 سی کے تحت چالان پیش کرتے وقت عدالت میں ثبوت دینے پڑتے ہیں جبکہ اس کی نقول ملزم کو فراہم ہوتی ہیں۔ چالان پیش ہوا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور نہ انہیں نقول فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ تین عشروں سے سیاست میں ہیں۔ اگر اس دوران انہوں نے کسی بھی غیر قانونی کاروبار کیا، یا پھر کسی ایسے شخص کی سفارش کی گئی ہے کی کبھی سفارش بھی کی ہو تو ان پر اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اختیار ہے انہیں سچ بولنا چاہیے۔ میرا یہ حق ہے کہ میں اس کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کروں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اگر کسی کو کوئی شک ہے تو کابینہ کی کمیٹی بنائی جائے میں اس میں پیش ہونے کے لئے تیار ہوں یا کوئی اور کمیٹی ہو میں وہاں بھی حاضر ہوں گا۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو اس صورت میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتا ہوں۔

RANA SANA ULLAH, ASSURED, BY, PTI, MEMBERS, THAT, THEY, WILL, FORCE, SHEHRIYAR AFRIDI, TO, PRESENT, HIMSELF, BEFORE, PARLIAMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website