counter easy hit

میاں نواز شریف کی صحت کیلئے پوری قوم دعا گو ہے، انشااللہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے، اصغر خان

میاں نواز شریف کی صحت کیلئے پوری قوم دعا گو ہے، انشااللہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے، اصغر خان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ غریب عوام سے میاں محمد نواز شریف کو چھین کر بہت زیادتی کی گئی مگر سیاست میں سلیکٹڈ کی آمد سے ہرخاص وعام کو میاں محمد نواز شریف کی قیمت کا پتا چل گیا۔ انشااللہ قوم کی دعائوں سے میاں محمد نواز شریف تیزی سے صحتیاب ہوکر دوبارہ ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لینگے اور ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تبدیلی اورنئے پاکستان کے نام پرقوم کودھوکہ دینے والی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ابتداہوچکی ہے۔گرتی ہوئی دیوارکوایک دھوکہ دینے کی ضرورت ہے جوکسی بھی وقت دیاجاسکتا ہے۔مہنگائی،بے روزگاری اورغیرصولی ٹیکسزسے قوم کومشکل کاشکارکرنے والے اب خود مشکل میں پھنس چکے ہیں۔22 کروڑعوام جعلی حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اورعوام انتخابات چاہتے ہیں تاکہ ملک میں اصلی جمہوریت اورمعاشی استحکام کی صلاحیت رکھنے والی قیادت آگے آسکے۔میاں نوازشریف کی صحت کے لئے پوری قوم دعاگوہے وہ بھی بہت جلدواپس آئیںگے جبکہ ان سے قبل میاں شہبازشریف اورمریم نوازبہت جلدعوام کے درمیان ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اورراناثنااللہ خان پربنائے گئے بے بنیادکیسز سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی اورقوم کی خوشحالی کے لئے نہیں بلکہ صرف سیاسی انتقام کے ایجنڈے پراقتدارمیں آئی تھی۔ڈیڑھ برس میں معاشی طورپرملک اورقوم کاجوحشرکیاگیا ہے اس کی72سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ایسے نااہل اورصلاحیت سے محروم کی عوام کوضرورت نہیں ہے۔

 

asghar khan, president, pmln, youth wing, france

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website