counter easy hit

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کرنے والے عوام کو قبروں کے فوائد گنوا رہے ہیں، عبدالستار ملک

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کرنے والے عوام کو قبروں کے فوائد گنوا رہے ہیں، عبدالستار ملک

پیرس؍لالہ موسیٰ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سینئر راہنما عبدالستار ملک نے حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 50لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے عوام کو قبروں کے فوائد گنوانا شروع ہوچکے ہیں اور کروڑ نوکریوں کے وعدے والوں نے عوام الناس کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہلا کا ٹولا ہے جو ملک کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔ حکومت صرف میڈیا پر کرائے کے ترجمانوں اور نااہل وزرا ءکے ذریعے مخالفین کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔جبکہ عوام بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے مررہی ہے، حکومت نے کاروبار ٹھپ،ادویات مہنگی، ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر کردی ہیں اور مزید اضافہ جاری ہے جو کہ عوام الناس کو قبروں کے فوائد گنواتے گنواتے غسل کے پھٹے پرلے جانے کے عزم کو ظاہر کر رہی ہے۔

 

 

ABDUL SATTAR MALIK, SENIOR, LEADER, PPP, LALAMUSA, HAILS, GOVT, DECISION, AND, PRIME MINISTER, COMMENTS, ABOUT, GRAVES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website