counter easy hit

وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے قومی ادارے کی تضحیک کی، اگرکارکردگی ہوتی تو ان کو بوٹ نہ لہرانے پڑتے، قاری فاروق احمد گورسی

وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے قومی ادارے کی تضحیک کی، اگرکارکردگی ہوتی تو ان کو بوٹ نہ لہرانے پڑتے، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ٌ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے اہم ترین قومی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا جس کیلئے کوئی بھی وضاحت ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی کے نام پر کچھ نہیں اس لئے وہ بوٹ لہرانے جیسی حماقتیں کر رہے ہیں۔ تمام قومی ادارے تباہی کی طرف جارہے ہیں ۔ ملک و قوم موجودہ حکومت کی نااہلی کا شکار ہیں۔ عوام بدحال ہوچکے ہیں ۔ مہنگائی اورچوربازاری نے ہرخاص وعام کو متاثر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی طرح سے اعلیٰ ترین ایوان میں بیٹھنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔ انھوں نے بدترین جاہلیت کا ثبوت دیتے ہوئے دلیل کے بجائے حرکات وسکنات کا سہارا لیا جواس بات کا ثبوت ہے کہ اب حکومت اپنے انجام کو دیکھ کر ایسی حرکتیں کرنے پرمجبور ہے۔ جن ہتھکنڈوں اور سازشوں کے ذریعے تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی اب وہی ہتھکنڈے اورسازشیں اس پر استعمال ہونے جارہے ہیں۔

 

QARI FAROOQ AHMED GORSI, EXECUTIVE, MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL, SAYS, GOVT, NOTHING, TO, SHOW, THAT'S, WHY, SCAPEGOATING, BOOTS, AND, ARMY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website