counter easy hit

اب واوڈا کا کیا ہوگا۔۔۔؟؟؟ میجر جنرل آصف غفور کی اچانک تبدیلی کا تعلق فیصل واوڈا کی متنازعہ حرکت سے ہے؟ اہم خبر سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہا ہے کہ اب فیصل واوڈا کا کیا ہوگا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اچانک تبدیلی کا تعلق فیصل واوڈا کی بوٹ کو عزت دو کی گردان سے ہے؟ ایسا ہے تو فیصل واوڈا کا کیا ہوگا؟ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے

 

دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر

 

تبصرے میں کہا کہ میجر جنرل آصف غفور کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔کیا اس کا تعلق وزیر فیصل واوڈا کی بوٹ کو عزت دو کی بیہودہ گردان سے ہے؟ اور وزیر معافی پہ راضی نہیں۔ کیا آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات سے پہلے ڈی جی کے تبادلے کے فیصلے کا اس سے کوئی تعلق ہے؟ تو پھر فیصل واوڈا کا کیا ہوگا؟

خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے

 

اسی طرح سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے سے متعلق بھی خبریں گردش کررہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اچانک عہدہ تبدیل کیے جانے کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے نجی ٹی وی چینل میں بوٹ لے جانے کے معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔ تجزیہ کار امتیاز عالم کی طرح بعض دوسرے صحافی اور تجزیہ کار بھی کچھ اس طرح ہی اظہار کررہے ہیں۔لیکن اس کے برعکس اگر دیکھا جائے تو پاک فوج میں صرف میجر جنرل آصف غفور کا نہیں بلکہ اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کسی خاص وجہ کی بناء پر نہیں کیا گیا، بلکہ ان کا تبادلہ بھی باقی افسران کے تبادلوں کی طرح معمول کا حصہ ہے۔تقررتبادلے کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی جگہ پر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا ترجمان مقررکردیا گیا ہے۔ اسی طرح میجر جنرل اظہر وقاص کو ڈی جی ایم آئی لگا دیا گیا ہے۔ دوسری جناب میجر جنرل آصف غفور کا اپنے ٹویٹ کہنا تھا کہ الحمداللہ، جن کے ساتھ رابطہ رہا سب کا شکریہ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اپنے پغام میں انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی

WHAT, WILL, HAPPENED, TO, VAWDA, NOW, IMTIAZ ALAM, TWEETED, ABOUT, FAISAL, WAVDA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website