اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کابل میں افغان وزیرتجارت نثار احمد گوریانی اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی سفیر شہرزادے ہرجی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ سفیر منصور احمد خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ افغان وزیرتجارت نثار احمد گریانی سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ تبادلوں میں ممکنہ سہولیات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر افغان وزیرتجارت نے دونوں ممالک کی طرف سے سہولیات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ دریں اثنا سفیر منصور احمد خان سے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی سفیر شہرزادے ہرجی نے سفارتخانے میں ملاقات کی اور ترقیاتی معاونت کے منصوبوں میں پاکستان کی جانب سے تعاون کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیرمنصوراحمد خان نے آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک کی کارکردگی کو سراہا اور انسانی ہمدردی کے تحت جاری منصوبوں پر تیزی سے جاری کام پر سفیر شہرزادے ہرجی کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہرزادے ہرجی نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کی تعمیر وترقی میں دلچسپی پر پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور تعاون کی پیش کش کی۔
Personally delighted to receive H.E. Sheherazade, Ambassador of AKDN to Afghanistan and discussed cooperation in various development assistance projects. We admire AKDN’s great development & humanitarian work @ForeignOfficePk
@PakinAfg
Called on the Afghan Minister of Commerce H.E. Nisar Ahmad Ghoriani Thursday evening and discussed ways to enhance mutual facilitation for trade and transit exchanges between the two countries @ForeignOfficePk
@pakinafg