ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے برائٹ سٹار اداکار ورون دھون کی شادی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں تاہم اب ان کے والد اور معروف ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ ایک نیوز ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیوڈ دھون کا کہنا تھا
کہ وہ اپنے بیٹے ورون اور ان کی گرل فرینڈ نتاشا دلال کی شادی کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں، میاں بیوی دونوں ہی اپنے بیٹے کے سر پر جلد سہرا دیکھنا چاہتے ہیں۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ خبروں میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ورون دھون کی شادی رواں برس گرمیوں میں گووا میں ہوگی تو ڈیوڈ دھون نے ہنستے ہوئے ان خبروں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ جب بھی شادی فکس ہوگی وہ خود میڈیا کو فون کرکے اس حوالے سے آگاہ کردیں گے۔ ڈیوڈ دھون نے کہا کہ وہ اور ان کی بیوی تو ورون کی شادی کے معاملے پر کافی خوش ہیں لیکن تاریخ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ورون اور نتاشا مل کر کریں گے۔
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی