لاہور(ویب ڈیسک)نئے شہروں کیلئے اربن فزیبیلٹی رپورٹ کا جائزہ، حکومت نے سکھیکی ، پنڈی بھٹیاں اور گجرات سے ملحقہ علاقے میں نئے شہروں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نئے شہروں کے لیے اربن یونٹ کی پری فزیبلٹی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزیرہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے
اس جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے شہروں پر آبادی کے دباؤ کو کم کرنے کیلیے نئے شہروں کا قیام ناگزیر ہے ، نئے شہروں کے قیام سے ٹریفک اور زیادہ آبادی سے متعلقہ دیگر مسائل بھی احسن انداز میں حل ہوں گے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 15 کروڑ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے ایک کروڑ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 43 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے ایک کروڑ 41 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے ایک کروڑ 16 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے ایک کروڑ 45 لاکھروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی