counter easy hit

شوق جان لے گیا : برطانیہ سے گجرات آنے والی دو نوجوان بہنیں کس طرح گھر کے باتھ روم میں زندگی کی بازی ہار گئیں ؟ پتہ چل گیا

گجرات(ویب ڈیسک) برطانوی نژاد دو بہنوں کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہونے کے قریب ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں بہنوں کے جسموں پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے اور نہ معدے میں زہر کے نشانات پائے گئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔

صندل خٹک کیخلاف تحقیقات کس شخصیت کی درخواست پر ہو رہی ہیں؟ اہم انکشاف

 

25 سالہ ماریہ اور 17 سالہ نادیہ کی پراسرار ہلاکت پر برطانوی سفارتخانے نے گجرات پولیس سے رابطہ کرلیا اور حقائق بتانے کا کہا ہے۔ڈی ایس پی صدر حافظ سعید نے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے تک اہل خانہ کو بیرون ملک نہ جانے کا پابند کر دیا گیا ہے، معاملے کی سنگینی سے آگاہ ہیں اور غیر جانبدارانہ انکوائری ہو رہی ہے، 3 ہفتوں میں فرانزک رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آئیں گے۔گجرات کے علاقے دولت نگر میں گزشتہ روز برطانوی نژاد 2 بہنیں پراسرار طور پر گھر کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی تھیں۔

رابی پیرزادہ کی ایک اورویڈیو وائرل، دیکھنے والے حیران رہ گئے

والدین کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی ہلاکت باتھ روم میں لگے گیزر سے گیس خارج ہونے سے ہوئی۔25 سالہ ماریہ طلاق یافتہ اور 17 سالہ نادیہ لندن میں زیر تعلیم تھی اور ان کے چھ بہن بھائی ہیں۔

حریم فاروق سردی میں ٹھٹھرتے اور روتے ڈیلیوری بوائے کی حمایت میں میدان میں آگئیں ، اس نوجوان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ جانیے

 

ماریہ اور نادیہ سیلفیاں بنانے کی شوقین تھیں اور انہوں نے پاکستان آمد سے پہلے پریسٹن شہر سے سیلفیاں سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔پاکستان آنے سے پہلے نادیہ نے 5 دسمبر کو برطانوی ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق متوفی لڑکیوں کے والدین کو فی الحال بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے .

two, sisters, come, back, from, Britan, died, in, the, Bathroom two, sisters, come, back, from, Britan, died, in, the, Bathroom

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website