اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے امارات کے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ راشد نے ہفتے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو شہریت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’سائنس دانوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، آرٹسٹوں اور اعلٰی ڈگریوں کے حامل افراد کو بھی شہریت دی جائے گی۔ ’ایسے لوگوں کو اماراتی پاسپورٹ دیا جائے گا جبکہ انہیں ان کی اصلی شہریت بھی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا ہے جو ملک میں رہ کر مجموعی مفاد کے لیے کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’ایسے افراد کو اماراتی کابینہ اور مقامی مجالس عاملہ کے ذریعے شہریت کے لیے منتخب کیا جائے گا‘۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے شہریت کے قانو ن میں تبدیلی کی منظوری دی ہے۔
We adopted law amendments that allow granting the UAE citizenship to investors, specialized talents & professionals including scientists, doctors, engineers, artists, authors and their families. The new directives aim to attract talents that contribute to our development journey.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021
The UAE cabinet, local Emiri courts & executive councils will nominate those eligible for the citizenship under clear criteria set for each category. The law allows receivers of the UAE passport to keep their existing citizenship.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021