اسلام آباد(ویب ڈیسک) میرا نے کیپٹن نوید کیساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو فیک تھی ۔ اداکارہ میرا نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا میری اور کیپٹن نوید کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس میں کوئی صداقت نہیں۔
میرا اور نوید کا چہرہ کمپیوٹر کے ذریعے استعمال ہوا۔ دوسرا عتیق کے ساتھ میرا اسکینڈل بنایا گیا، یہ دونوں ایسے اسکینڈلز تھے جنہوں نے مجھے مایوس کیا کیونکہ ان دونوں اسکینڈلز میں بالکل بھی حقیقت نہیں تھی۔مستقبل کے حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس سال ”میرا فلم اینڈ میڈیا ہاﺅس“ کے بینر تلے ایک فلم ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ میوزک پر بھی کام کر رہی ہیں تاہم کاسٹ فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔