لاہور (ویب ڈیسک) اسرائیل کی حکومت نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے بھی اسرائیل میں بسنے والے عرب شہری سعودی عرب کا سفر کیا کرتے تھے لیکن ایسا وہ کلیئرنس کے بغیر ہی کرتے تھے لیکن اتوار کے روز سعودی عرب کے سفر کی آفیشل اجازت دے دی گئی ہے۔
خاتون نے ہی نامور خاتون اداکارہ کے ساتھ زیادتی کر ڈالی ۔۔۔۔شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر آگئی
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ آرے ڈیری نے بدھ کے روز ایک حکمنامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔اس حکمنامے کے بعد ان مسلمان شہریوں کیلئے آسانی پیدا ہوگی جو حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا رخ کرنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ کاروبار کی نیت سے سعودی عرب جانے والے اسرائیلیوں کو 90 روز کی اجازت دی جائے گی۔ اسرائیلی شہریوں کو اجازت اسی صورت دی جائے گی جب انہیں سعودی عرب کی طرف سے دعوت ملے گی۔