کراچی (ویب ڈیسک) مفتی عبدالقوی نے دانش کی فاتحہ پڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ”میرے پاس تم “ کے ہیرو دانش جس کا کردار ادکار ہمایو ں سعید ادا کررہے تھےآخری قسط میں انتقال کر گئے ۔ جس پر مفتی عبدالقوی نے دانش کی مغفرت کیلئے دعا پڑھا دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے
والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی موبائل پر وفات کی اطلاع سنتے ہیں اور پھر دعا پڑھانا شروع کرتے ہیں۔ دعا مانگے ہوئے انہوں نے کہا کہ یا اللہ دانش کواس دنیا سے زیاد حوریں آخرت میں بھی عطا فرما اور اللہ سے دعا کی کہ دانش کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مفتی عبدالقوی دعا کے دوران آبدیدہ ہو گئے، تاہم اردگرد موجود افراد مفتی عبدالقوی کی دعا کے دوران ہنستے رہے۔مفتی عبدالقوی نےدانش کی فاتحہ پڑھا ڈالی۔ دعا کے دوران مفتی صاحب ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی وفات پرآ بدیدہ بھی ہوگئےسوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں یہ معلوم نہ ہو سکا کہ مفتی عبدالقوی نے یہ دعا مذاق کے طور پر کی یا وہ اس معاملے سے لاعلم تھے کہ دانش صرف ایک ڈرامے کا کردار ہے۔واضح رہے گزشتہ روز ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط میں ایک کردار دانش انتقال کر گیا تھا۔ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا ۔ لوگوں نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار دانش کی موت پر میمز بھی بنائے۔ میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام پر شائقین کے دلچسپ تبصرے سوشل میڈیا کی زینت، سوشل میڈیا پر مداحوں نے تنز و مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ’دانش جانتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے‘
میری اور کیپٹن نوید کی گندی ویڈیو : دراصل ہوا یہ تھا کہ ۔۔۔۔ اداکارہ میرا نے خود ہی سب کچھ بتا دیا