لاہور(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مرکزی کردار دانش کے مرنے پر ان کے فینز رنجیدہ ہیں۔۔مداح ڈرامے میں ہیپی اینڈنگ کے منتظر تھے۔۔شائقین چاہتے تھے کہ دانش ہانیہ سے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا خوشگوار انداز میں آغاز کرے۔۔اور مہوش کو اس کی بے وفائی کا سبق سکھائے۔۔مگر مداحوں کی توقعات کے برعکس ڈرامے کے
آخر میں دانش دنیا سے چلا جاتا ہے۔ڈرامے کے مصنف خلیل قمر الرحمان نے فینز کو دانش کے مرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ڈرامے میں مرد کو باوفا دکھایا ہے۔دانش مہوش سے ہی محبت کرتا تھا۔۔وہ مہوش کے علاوہ کسی اور کا ہو ہی نہہں سکتا تھا۔اگر وہ زندہ رہتا تو اسے ہانیہ سے شادی کرنی پڑتی۔وہ ہانیہ سے محبت نہیں کرتا تھا۔اس لیے اسے خوش نہ رکھ پاتا۔اور طلاق کے بعد دانش کی مہوش سے دوبارہ شادی ممکن نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بے وفاوں کی جان نہیں لی جاتی۔انہیں پچھتانے کے لیے اکیلے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
میری اور کیپٹن نوید کی گندی ویڈیو : دراصل ہوا یہ تھا کہ ۔۔۔۔ اداکارہ میرا نے خود ہی سب کچھ بتا دیا
ان کا کہنا تھا میں نے دانش کے کردار کو امر کر دیا۔اس ڈرامے کے دردناک انجام پر بیشتر افراد نے افسوس کا اظہار کیا ۔ڈرانے کے اختتام پر کسی ہاتھ میں ٹشو تھا اور تو شدید غصے میں تھا۔ انجام پہ کوئی خوش نہ ہوایاد رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی حالیہ تاریخ کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ قرار دیے جانے والے سیریل “میرے پاس تم ہو” کا اختتام ہوگیا تھا۔ لوگوں کی جانب سے “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ڈرامے کی آخری قسط کو سینما ہاوسز میں بھی نشر کیا گیا تھا۔جبکہ ٹی وی چینل پر ڈرامے کی آخری قسط ایک ہفتہ تاخیر سے نشر کی گئی تھی۔ تاہم اب ڈرامے کا اختتام لوگوں کو کچھ پسند نہیں آیاتھا۔ ڈرامے کے اختتام پر مرکزی کردار دانش کی موت لوگ ہضم کرنے سے قاصر تھے۔ لوگوں کی جانب سے ڈرامے کے اس قسم کے اختتام پر مایوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ جبکہ بہت سے لوگوں نے ڈرامے کے اختتام پر خوب طنز و مزاح بھی کیا تھا۔خاص کر سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کا خوب چرچا تھے۔ کوئی اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کر رہا تھا تو کوئی خوب طنز کے نشتر برسا رہا ہے۔ اس حوالے سے اب اس ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف مردوں کو یہ تربیت دینا تھا کہ اگر آپکے حصے میں ایسی کوئی لڑکی آ جائے تو اسکے ساتھ جبر نہ کیجئے گا اور نہ ہی اسکو قتل کیجئے گا اور نہ ماریئے گا۔ اسکو بس اتنا کہہ کہ جانے دو ’ اگر تم ہمارے نہیں تو جاؤ ہم بھی تمارے نہیں‘۔