لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب پنجاب اور سندھ میں گندم کو کاٹا جارہاہے تو ہمارےکسان کو کیوں بدحال کیاجارہاہے؟چینی و گندم باہرسےمنگوانی پڑرہی ہے،ذخیرہ اندوزوں کوفائدہ پہنچایاگیا،عمران خان کو پتاہےتو انکوائری کی جائے،سپریم کورٹ کو آٹے بحران کا نوٹس لینا چاہیے اور اس کیس میں
رہائی کے بعد پہلی مرتبہ آسیہ بی بی کی تصاویر وائرل ۔۔۔۔۔۔ دکھ بھرا بیان سامنے آگیا ،جانئیے
عمران خان کو طلب کیا جائے ۔کان پک گئے میرے یہ سن سن کر کہ خان صاحب خود اچھے آدمی ہیں ٹیم کی کا کردگی نہیں ٹھیک ،چلو مان لیا کہ خان صاحب اچھے آدمی ہیں تو اپنی ٹیم ٹھیک کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں ۔عوام کا جنازہ نکال دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق لاہورمیں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کےرہنماعطاءاللہ تارڑ نےکہا کہ حکومتی وزرا،مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریوں کےزیراستعمال تین سو سے زائد سرکاری گاڑیاں ہیں،وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزئین و آرائش کےلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس جنوبی پنجاب کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، درآمدی گندم سے ایک ارب روپے کا خسارہ ہوگا ،چینی و گندم باہر سے منگوانی پڑ رہی ہے، جب پنجاب و سندھ میں گندم کو کاٹا جارہاہے تو ہمارے کسان کو کیوں بدحال کیاجارہاہے ؟ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچایاگیا ،عمران خان کو پتا ہے تو انکوائری کی جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آٹے بحران کا نوٹس لینا چاہیے اور اس کیس میں عمران خان کو طلب کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کو نوے ارب تک پہنچایاگیا،الیکشن کمیشن کا دائرہ کار محدود کیاگیا۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو فارغ کیا گیا سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں ۔عامر کیانی فیاض الحسن چوہان نمبر فیصل واڈا کی شہریت ہو یا خسرو بختیار کی چینی کی فیکٹریوں کے معاملات کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کا الیکشن ہارا اسے کسی اتھارٹی کا چئیرمین بنا دیا ۔انہوں نے کہا کہ ایتھنل کیمیکل پر ڈیوٹی ہم نے لگائی تو خسرو بختیار اور جہانگیر ترین نے ڈیوٹی ختم کیوں کروائی ؟ جواب دیا جائے۔