لاہور (ویب ڈیسک) سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کی سب سے بہترین سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خانہ کعبہ کے ساتھ اپنی زندگی کی سب سے بہترین سیلفی لے کر شیئر کردی۔
رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اب تک کی سب سے بہترین سیلفی لی ہے، الحمداللّہ میں نے مکّہ مکّرمہ میں 6 روزہ قیام کیا جس میں 3 عمرہ اور 3 طواف کیے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’میں نے پوری کوشش کی ہے کہ میں وہ سب کچھ شیئر کروں جو میں سوچتی ہوں تاکہ ہر مسلمان کو اِس کے بارے میں پتہ چلے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’کل مدینہ جائوں گی اللّہ مجھے اِسی طرح رکھے اور میں ان تمام لوگوں کے لیے دعاگو ہوں جنہوں نے میری زندگی میں میرا ساتھ دیا۔‘اِس سے قبل رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پرحضرت محمد ﷺ کی جائے پیدائش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایفل ٹاور، برج خلیفہ، نیو یارک ٹائم اسکوائر،
ایمپائر اسٹیٹ بینک وغیرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہیں لیکن کیا ہم نے وہ مکان دیکھا ہے جہاں ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی پیدائش ہوئی تھی۔‘اِس کے علاوہ رابی پیرزادہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ طائف میں مسجدِ علیؓ کے سامنے کھڑی ہوئی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ یہ وہ مسجد ہے جہاں حضرت علیؓ تشریف لائے تھے اور اس دِن کے بعد سے یہ مسجد حضرت علیؓ کے نام سے منسوب ہے۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے رواں ماہ ہی عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
https://www.instagram.com/rabi.fairy/?utm_source=ig_embed