کراچی (نیوز ڈیسک ) اداکارہ میرا بھی ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی دیوانی نکلیں، ایک تقریب کے موقع پر اینکر کے ہمراہ گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کا خوب طنز و مزاح،تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کےموقع پر ایک اینکر کے ساتھ اداکارہ میرا جی نے مشہور و
معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا مرکزی گانا گنگنایا۔جب انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ واضع رہے کہ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔ اس گانے کو پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خاں نے گایا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس گانے کی مقبولیت کی وجہ سے ہی ڈرامے کو اتنی پذیرائی ملی۔جہاں یہ ڈرامہ مداحوں میں بہت زیادہ مقبول تھا وہیں اسکے اختتام پر مداحوں نے شدید درعمل کا اظہار کیا تھا۔ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما ہاوسز میں بھی نشر کیا گیاتھا۔ جبکہ ٹی وی چینل پر ڈرامے کی آخری قسط ایک ہفتہ تاخیر سے نشر کی گئی تھی،تاہم ڈرامے کا اختتام لوگوں کو کچھ پسند نہیں آیاتھا۔ڈرامے کے اختتام پر مرکزی کردار دانش کی موت لوگ ہضم کرنے سے قاصرر ہیں تھی
ں۔لوگوں کی جانب سے ڈرامے کے اس قسم کے اختتام پر مایوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ جبکہ بہت سے لوگوں نے ڈرامے کے اختتام پر خوب طنز و مزاح بھی کیا تھا۔ خاص کر سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کا خوب چرچا تھا۔ کوئی اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کر رہا ہے تو کوئی خوب طنز کے نشتر برسا رہا تھا۔ اس ڈرامے کے گانے کی پذیرائی کی وجہ سے اسے بہت سے لوگ گنگناتے تھے، اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ میرا بھی اس ویڈیو کو گنگناتی نظر آ رہی ہیں۔