نئی دہلی (ویب ڈیسک) تھوڑے وقت میں زیادہ شیرت حاصل کرنے والے دلبر گانے پر آئٹم سانگ کرکے مشہور ہونے والی نورا فتیحی کواداکار ورن دھوان کے ساتھ چرچ جانے پر لینے کے دینے پڑ گئے۔ خواتین کی ہراسگی کے حوالے اگر دیکھا جائے تو بھارت بدنام ترین ملک ہے جہاں بدنام بھارتیوں نے اپنی
سپر سٹارکے بھی ہوش اڑا دیئے۔ سیلفی کی آڑ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نورا فتیحی کا ارد گرد سے گھیراؤ کر لیا اور اس قدر ہنگامہ کیا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے تو ان کے ساتھ دست درازی بھی کرڈالی اور ان کے بازو سے کھینچ کر انہیں سیلفی بنانے کے لئے روکنے کی کوشش کرڈالی۔ اس موقع پر نہ صرف گارڈز اور ایک دو لوگوں نے انہیں دروازے سے باہر نکلنے میں مدد دی بلکہ خود اداکار ورن کو بھی ان کی ڈھال بن کر انہیں بپھرے ہوئے بھارتیوں سے بچا کر محفوظ جگہ لے جانے کے لئے تگ و دو کرنا پڑی۔ اس دوران انہوں نے نورا کو دلاسہ دیا اور آخر کار ہجوم سے باہر لے آنے میں کامیاب ہو گئے جہاں انہیں دو فوٹو گرافرز نے اپنی بائیک پیش کردی جس پر ان کا وہاں سے نکلنا ممکن ہوسکا۔ بھارتیوں کے اس رویے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیورٹ اسٹارز کے ساتھ سیلفی کی خواہش بری چیز نہیں ہے لیکن اپنے پسندیدہ اسٹار کی فزیکل اسپیس کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔