میر پورآزاد کشمیر (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی غلط فہمی میں نہ رہے۔پاکستان پر حملہ آخری غلطی ہوں گی،انہوں نے یہ بھی پیشگوئی کہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میر پور آزاد کشمیر میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ پیشن گوئی کرتا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہوگا۔کشمیروں کے لئے بڑا اچھا وقت آنے والا ہے۔ مودی کہتا ہے کہ پاکستان نے ڈر کر پائلٹ واپس کیا ۔ ہم پُر امن لوگ ہیں ، امن کو اُجاگر کرنے کے لئے بھارتی پائلٹ واپس کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا جو بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ گرا،ہم نے فوری واپس کر دیا۔ افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے بالا کوٹ میں ہمارے درخت شہید کر دیئے ۔بہت دکھ ہوا جب انہوں نے ہمارے درختوں کو شہید کیا۔ 5 اگست سے پہلے دنیا کشمیر کوبھو ل چکی تھی۔ جب کوئی مقبوضہ کشمیر پر بات کرتا تھا تو بھارت اندرونی مسئلہ قرار دیتا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کشمیر کو پیغام دیتا ہوں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں دنیا بھر میں کشمیر کا سفیر بن کر کھڑا ہوں۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں چھ ماہ کے دورا ن 3بار کو اُٹھایا گیا ۔جس کے بعد مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اُجاگر ہوا۔
10 سالہ بچہ 13 سالہ لڑکی کےہونےو الے بچے کا باپ،میڈیکل رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ،جانئیے
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے سربراہ بھی کشمیر کا نام نہیں لیتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے مودی کے پاکستان مخالف بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی نے پاکستان مخالف بیان تکبر میں آکر دیا ۔ مودی کہتا ہے پاکستان کو11 دن میں فتح کر لے گا ۔ لگتا ہے نریندر مودی کی ڈگری جعلی تھی اس نے تاریخ نہیں پڑھی۔ مودی یا بھارتی آرمی چیف نے غلطی کی تو20 کروڑ عوام آخری سانس تک لڑے گے۔