شور کوٹ (ویب ڈیسک) پنجاب کے علاقے شورکوٹکے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کامیراج طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں
کامیاب ہو گیا جبکہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ا س حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو آگ لگی ہے لیکن پائلٹ محفوظ رہا ہے۔ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئی ہے،حادثےمیں نقصان سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جب کہ حساس اداروں اور ریسکیو ٹیمیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ 7جنوری2020ء کو بھی میانوالی ائیربیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ 2017ء میں بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق طیارہ حادثہ میں پائلٹ محفوظ رہا جب کہ طیارہ ایف سیون پی جے بتایا گیا۔اسی طرح میانوالی کے علاقے سبزہ زار کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس واقعے میں تربیتی ایف7 طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر محمد ذیشان شہید ہو گئے تھے،۔میانوالی کے علاقے سبزہ زار کے قریب گرنے والے پا ک فضائیہ کےتربیتی طیارے کے پائلٹ کا جسد خاکی ایک روز بعد ملا تھا جسسے پی اے ایف بیس ایم ایم عالم پہنچا دیا گیا۔ جب کہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار چوبیس نومبر 2015 کو اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں، جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مریم مختیار حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئیں تھیں اور پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔