لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انصار عباسی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا ہے ، مبشر لقمان نے انصار عباسی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے بعد تین وفاقی وزراء اب وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نہیں رہے ۔ ان وزراء میں
حکومت کا بُرا وقت شروع !! پی ٹی آئی سے ایک اور استعفے کی خبر نے کپتان کو جھٹکا دے دیا
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور اسد عمر شامل ہیں ۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہے تاہم یہ سینئر صحافی انصار عباسی کی خبر ہے یقین کرنا ہوگا۔ مزید انکشافات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بغاوت پر اکسانے والے یہی لوگ تھے۔ ساتھ ہی ساتھ عاطف خان گروپ میں بھی انہیں کا کردار سامنے آیا ہے۔مبشرلقمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے درمیان اختلافات شدت اختار کرچکے ہیں۔مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کو حکومت سے ہٹا دیا گیا متبادل لیڈر شپ کوئی نہیں تاہم اتنے گھمبیر حالات میں حکومت چلانا مشکل ہے۔واضح رہے اس سے قبل ایسی خبریں سرگرم تھی کہ وزراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد سینئر رہنما جہانگیر ترین کو حکومت کی تمام مذاکراتی کمیٹیوں سے باہر نکال دیا گیا تھا ۔اب خود وزیراعظم عمران خان بھی بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر جہانگیر ترین وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹوانے کی مبینہ کوششوں میں ملوث رہے ہیں، جبکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بھی وہ الزامات کی زد میں ہیں۔ تاہم اب دعویٰ کیا گیا ہے کہ تین وفاقی وزاء اب وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نہیں رہے۔
SHAH MEHMOOD QUREISHI, ASAD UMAR, AND, FAWAD CH. PTI, IS, FACING, OPPOSITION, BY, THEIR, OWN, PARTS