لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے اپنا گروپ بنا لیا ہے جب کہ 20 ایم این اے عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ عمران خان کی جگہ نیا وزیراعظم لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے
حکومت کا بُرا وقت شروع !! پی ٹی آئی سے ایک اور استعفے کی خبر نے کپتان کو جھٹکا دے دیا
15 ارکارن پر مشتمل اپنا گروپ بنا لیا ہے جب کہ عثمان بزدار نے بھی اپنا گروپ بنا لیا ہے۔ادھر بیس پچیس آدمی عمران خان کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں جو کہ ایم این اے ہیں۔منصوبہ یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی لا کر نیا وزیراعظم لایا جائے۔تاہم خان صاحب کے پاس بھی کچھ کارڈ ہیں ایسی صورت میں وہ بھی طوفان اٹھا سکتے ہیں۔ایک آئیڈیا یہ تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے لیکن وہ تیار نہیں البتہ شاہ محمود قریشی بالکل تیار ہیں اور بھی کئی شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی تو وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ بھی کرتے رہے،اس مقصد کے لیے وہ بیرون ملک بھی لابنگ کرتے رہے۔اس سے قبل بھی معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے تین اہداف ہیں ایک یہ کہ عمران خان کو عہدے سے ہٹایا جائے،ایک یہ کہ نئے الیکشن کروائے جائیں اور ایک یہ انہی کی پارٹی میں سے کسی اور کو وزیراعظم بنایا جائے،اس حوالے سے سنجیدگی سے بحث بھی ہوئی اور شاہ محمود قریشی کا نام سامنے آیا۔میں نے وزیراعظم کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام سوچ سمجھ کر لیا تھا۔وہ چاہتے تھے کہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم بنا دیا جائے اور اگر ایسا ہو جائے تو میں اسی دن ٹیلی ویژن چھوڑ دوں گا کیونکہ مصنوعی گفتگو زیادہ دیر نہیں سنی جا سکتی۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ پارلیمانی کمیٹی بن جائے اور اس کے بعد الیکشن ہوں۔