اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف لندن پلان بن رہا ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ
وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر تحقیقات کا کہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے 3 ماہ میں استعفٰی اور انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ندیم افضل چن نے کہا آج ترجمانوں کے اجلاس میں دھرنے کی سازش پر بات ہوئی یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ق پرویز الٰہی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ اسپیکر پرویزالہی اتحادی ہیں ان پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔ ندیم افضل چن کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ نام نہیں بتا سکتا لیکن مولانا فضل الرحمان انہی اشاروں کو لے کرہمارے پاس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو استعمال کیا اور خود ہاتھ اور جھولی بھر کر لے گئے۔
درجنوں اوباش لڑکے گرلز کالج میں گھس گئے ، پھر وہاں کیا کیا مناظر دیکھنے کو ملے ؟ شرمناک انکشاف
مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانیاں اُسی طرف سے تھیں جہاں سے وزیر اعظم عمران خان کو امپائر کی انگلی اٹھنے کی امید تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کے اس بیان پر تحقیقات کا کہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے 3 ماہ میں استعفٰی اور انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ آج ترجمانوں کے اجلاس میں دھرنے کی سازش پر بات ہوئی، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنماء مسلم لیگ (ق) پرویز الٰہی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی اتحادی ہیں، ان پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔