مدینہ منورہ(ویب ڈیسک) پاكستان مسلم لیگ (ق) كے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں حكومت اپنی مدت پوری كرے۔چوہدری شجاعت حسین عمرہ كی ادائیگی كے بعد روضہ رسول پر حاضری كے لئے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے ملک كی سلامتی اور كشمیریوں كیلئے خصوصی دعائیں کیں۔صحافی كی جانب سے پوچھے گئے
ایک سوال كا جواب دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے كہا كہ ہم عمران خان كی حكومت كے اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں كہ حكومت اپنی مدت پوری كرے، اس لیے پاكستان اور عمران خان كی حكومت كے ئے خصوصی طور پر دعا كی ہے۔ایک سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے كہا كہ عمران خان كو كیا مشورہ دینا ہے یہ پاكستان واپس جا كر انہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے كہا كہ پاكستان بڑا خوبصورت اور امن و بھائی چارے كے كلچر كو فروغ دینے والا ملک ہے، مجھے پوری امید ہے كہ انشاءاللہ بہت جلد پاكستان معاشی بحران سے نكل آئے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اپوزیشن کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی نئی حکمت عملی،
درجنوں اوباش لڑکے گرلز کالج میں گھس گئے ، پھر وہاں کیا کیا مناظر دیکھنے کو ملے ؟ شرمناک انکشاف
تفصیلا ت کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چودھری نے عمران خان کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنے کی بات کی ہے۔ واضع رہے کہ اس سےقبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے کمال دیدہ دلیری سے تسلیم کیا ہے کہ ان کا دھرناحکومت کیخلاف ایک سازش تھی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے کمال دیدہ دلیری سے تسلیم کیا ہے کہ ان کا دھرناحکومت کیخلاف ایک سازش تھی۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان کھلم کھلا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے،ان پر فوری طور پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیے اور آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے ۔