لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے 2008ء میں سابق صدر اور امریکی کی سیاسی خاتون سارہ پیلن کے مابین ملاقات کا قصہ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ 2008ء میں آصف علی زرداری صدر بننے کے بعد امریکا گئے تھے۔اس وقت امریکا میں الیکشن
ہو رہے تھے۔اور الیکشن لڑنے والی امیدوار سارہ پیلن آصف علی زرداری کے سے ملاقات کے لیے آئی ہیں۔سارہ پیلن آصف علی زرداری سے 6 سات سال چھوٹی ہوں گی۔سارہ پیلن اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں شریں رحمان سمیت اور بھی لوگ موجود تھے۔آصف علی زرداری نے سب کی موجودگی میں سارہ پیلن سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ دور سے خوبصورت نظر آتی ہیں حقیقی زندگی میں اس سے کئی زیادہ خوبصورت ہیں۔مجھے اب سمجھ آیا کہ پورا کا پورا امریکا آپ کا دیوانہ کیوں ہے۔سارہ پیلن جو پہلے کہہ رہی تھیں کہ آصف زرداری صاحب آپ سے مل کر بہت اچھا لگا وہ زرداری کی بات سن کر پریشان ہو گئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے میں تو پاکستان کے صدر سے ملنے آئی تھی اور یہ میری شکل کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے سارہ پیلن کی تعریف کے لیے لفظ ” گورجیس” کا استعمال کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آصف زرداری نے سارہ پیلن سے ہاتھ ملایا تو وہاں آصف زرداری کے ساتھ موجود لوگ کہتے رہے کہ سر ابھی ہاتھ ملاتے رہیں تصویر بن رہی ہے۔اس طرح دونوں کے مابین مصافحہ کچھ زیادہ ہی لمبا ہو گیا تھا اور سارہ پیلن نے مشکل سے ہاتھ چھڑایا۔سار پیلن نے کہا کہ بہت شکریہ آپ نے میری بہت عزت افزائی کی تو آصف زرداری نے جواب دیا کہ یہ تو کوئی مسئلہ نہیں ورنہ میں تو آپ کو گلے بھی لگا لیتا۔
درجنوں اوباش لڑکے گرلز کالج میں گھس گئے ، پھر وہاں کیا کیا مناظر دیکھنے کو ملے ؟ شرمناک انکشاف