لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ان کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم
ہونے پر نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر نواز شریف کے وکیل نے ان کی تازہ میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی صحت تاحال خراب ہے لہذا عدالت ان کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔ احتساب عدالت میں شریف خاندان کے کیسز کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کا میڈیکل سرٹیفکٹ عدالت میں جمع کرایا ہے، نواز شریف ایک کلینکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں جو فروری کے آخری ہفتے میں نواز شریف کے مختلف چیک اپ کرے گی، اس وجہ سے نواز شریف ابھی پاکستان کے لیے سفر نہیں کر سکتے۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا۔