پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پشاور پولیس کے مطابق سوڑیزئی کے علاقے میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا، 40 سالہ محمد خان کو اس کی بیوی نے رات کو سوتے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا۔ بیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ
میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا۔ایس پی صدر سرکل عبداسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مرد کو خاتون نے عزت کے نام پر قتل کیا۔دوسری جانب کراچی سے ایک خبر کے مطابق آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو سزائے موت سنادی گئی۔عدالت نے آشنا کو بھی سزائے موت سنادی۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ شریک ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔ سرکار کی طرف سے پراسیکوٹر محمد کلیم اللہ نے پیروی کی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی کی ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرو نے قتل کیس میں ملوث ملزمہ عائشہ، اس کے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنادیا۔ عدالت نے ملزمان کو مقتول کے ورثا کو تین،تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا بھی حکم دیا ہے۔
جدہ میں ایک بچی سے بدکاری کرنے والے تین لوگوں کا انجام👆🏻، پوراشہرلرزہ براندم
عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ،چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ڈکیتی کے الزام میں عدالت نے ملزمان کو دس،دس سال قید اور پچاس،پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید تین،تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ شریک ملزم رحیم شاہ کو عدالت نے کم عمری کی بنا پر عمر قید اور مقتول کے ورثا کو تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا ہے۔ ہرجانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ڈکیتی کے الزام میں ملزم کو دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید تین ماہ قید کی سزابھگتنا ہوگی۔ دونوں سزائیں ساتھ چلیں گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ عائشہ کے اپنے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کے ساتھ تعلقات تھے۔ دونوں نے شریک ملزم کے ساتھ ملکر مقتول وسیم اقبال کو ہاتھ،پاؤں باندھ کرچھری سے قتل کیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔