اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ معاون خصوصی برائے میڈیا لگائے جانے کا امکان۔ وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق نے انتقال سے چند روز قبل وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ شہباز گل کو معاف کر کے کسی عہدے سے نواز دیں
مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
جس پر وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شہباز گل کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیں گے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈاکٹر شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی مستعفی ہو کر اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔افتخار درانی کے مستعفی ہونے کے بعد معاون خصوصی برائے میڈیا کا عہدہ خالی ہے جس پر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عہدہ شہباز گل کو دے دیا جائے گا۔پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہباز گل کو معاون خصوصی برائے میڈیا لگائے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعطم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی مستعفی ہو گئے۔ افتخاری درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے جس کے بعد شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ تعینات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔شہباز گل اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔اس دوران انہوں نے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائیں۔ اس سے قبل شہباز گل کو وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان بنائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ دریں اثناء ڈاکٹر شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے تھے لیکن گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان کی حیثیت سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع کرنا مشکل تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تقرر و تبادلوں پر اختلافات استعفیٰ کا سبب بنے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سادہ کاغذ پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دیا تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل کے استعفے کی خبر آنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج صبح میں نے ایک اہم فیصلہ لیا۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ سب کو اس پر آگاہ کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد بھی اس عہدے پر ڈاکٹر شہباز گل کو تعینات کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔