counter easy hit

متاثرین بحریہ ٹائون کا مشترکہ فورم سے احتجاج کا فیصلہ، فیز 8 بلاک ایف-5 کے الاٹیز ادائیگی کے باوجود 10 سال سے قبضہ کیلئے خوار

متاثرین بحریہ ٹائون کا مشترکہ فورم سے احتجاج کا فیصلہ، فیز 8 بلاک ایف-5  کے الاٹیز ادائیگی کے باوجود 10 سال سے قبضہ کیلئے خوار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)متاثرین بحریہ ٹائون فیز 8 نے مسلسل احتجاج کے باوجود بحریہ ٹائون انتظامیہ کی بے حسی کیخلاف فوری ایکشن کیلئے مشترکہ فورم تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون راولپنڈی فیز 80ایکسٹینش پریسینٹ 1،2،3،4،5 اور6 کے الاٹیزعرصہ دس سال سے ادائیگی کے باوجود قبضہ نہ ملنے کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت کا شکارہیں۔ متاثرین کی کثیر تعداد نے الحاج راجہ عابد حسین کی سرکردگی میں بحریہ ٹائون ہیڈ آفس کے سامنے اتوار کے روز دھرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون فیز8 کے پلاٹ ہولڈرز جو ابھی تک پلاٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے قبضہ حاصل نہیں کرسکے اور بحریہ ٹائون انتظامیہ کی ٹال مٹول کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت کا شکار اور مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں انھوں نے بحریہ ٹائون کی بے حسی سے تنگ آکر وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کوبذریعہ ای میل اورویب پورٹل پر شکایات درج کرائیں مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

بحریہ ٹاون کے متاثرین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا متاثرین نے مشترکہ جدوجہد کیلئے فورم تشکیل دیدیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بحریہ ٹائون متاثرین نے کہا کہ بحریہ ٹائون انتظامیہ ان کے بارہا شکایات کے باوجودحقیقی متاثرین کو لفٹ نہیں کررہی اور وہ مارے مارے ہی پھرتے رہے۔

الحاج راجہ عابد حسین کا کہنا تھا کہ ہم تنگ آمد بجنگ آمد کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اس موقع پر بحریہ ٹائون کے متاثرین نے بحریہ ٹائون ہیڈ آفس اورسپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں بات چیت کا سلسلہ شروع ہو اورآج جو اتفاق رائے ہوا ہے اس میں پیش رفت ہومتاثرین کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم دھرنے بھی دے سکتے ہیں اور عدالت بھی جاسکتے ہیں۔بات چیت اور مذاکرات اپنی جگہ لیکن بحریہ ٹاون کے حقیقی متاثرین اپنی جمع پونجی سے محروم کر دیے گئے ہیں۔ انہیں انصاف دلانا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالت کی زمہ داری ہے۔ متاثرین نے خبردار کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ جگہ جگہ دھرنا اور مظاہرے کریں گے اور پھر کسی بھی مذہبی اور سیاسی جماعت کو قریب بھی بھٹکنے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر متاثرین بحریہ ٹائون کیلئے وٹس ایپ نمبر +92 332 5126721 کے ذریعے ایک گروپ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جس میں سینکڑوں متاثرین بحریہ ٹائون شامل ہوچکے ہیں اور اپنا احتجاجی پروگرام تشکیل دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website