counter easy hit

وزیراعظم سے مصری وزیر دفاع کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیالات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مصر کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مصر کے وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف جنرل محمد احمد ذکی کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے پاک مصر کے قریبی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کیلئے مصری صدر کے دورے کے منتظر ہیں۔ اہوں نے مصری وزیر دفاع کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی انتہاء پسند سوچ نہ صرف بھارتی اقلیتوں بلکہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website