لودھراں (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر کوشش نہ کرتا تو یہ امن معاہدہ ممکن نہیں تھا، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو
میں کہ جب تک صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنے گا خطے کی ترقی نہیں ہوسکتی، لودھراں میں 3نئے ڈگری کالج بنانے جارہے ہیں، سیکریٹریٹ کافیصلہ ملتان، بہاولپورمیں نہیں ہورہاتولودھراں میں بنادیں۔ جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کاعرصہ 40سال پرمحیط ہے، پنجاب کابینہ جلدفیصلہ کریں کہ سیکریٹریٹ کہاں بناناہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پرکمیٹیاں تیزی سےکام کررہی ہیں۔
پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے
امریکا اور طالبان امن معاہدے کے حوالے پی ٹی آئی رہنما نے کہا افغانستان میں امن کیلئےپاکستان کاکلیدی کردارہے، پاکستان اگر کوشش نہ کرتا تو یہ معاہدہ ممکن نہیں تھا، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کوہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے حکومت کی اس میں مداخلت نہیں ہے، نیب قومی ادارہ ہے وہ اپنے فیصلے خود لیتی ہے، ایگریکلچر ٹیوب ویل بجلی بلوں پر حکومت 50ارب سبسڈی دے رہی ہے۔ اپوزیشن کے حوالے سے جہانگیرترین نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے چور راستوں سے آنا اب ایسا نہیں ہوگا، اپوزیشن5 سال انتظار کرے ، ہم کارکردگی پر اگلا الیکشن لڑیں گے۔
BILLIONS, OF, RUPEES, SUBCIDY, FOR, PEOPLE, OF, SOUTHERN, PUNJAB, JEHANGIR TAREEN, ANNOUNCED, GOOD, NEWS, FOR, PEOPLE, OF, SOUTHERN, PUNJAB