لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس کا مذاق اڑانے والوں کیلئے شکنجہ تیار۔ لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایف آئی اے سے سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بارے طنزیہ تبصروں کے بارے رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منیر احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پرسابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی اور ڈیم کی تعمیر پر طنزیہ تبصرے کئے جارہے ہیں،وفاقی کابینہ نے یوٹیوب، ٹک ٹاک، فیس بک، ٹویٹر، ڈیلی موشن جیسے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز کی منظوری دے دی ہے اور رولز میں تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کو پاکستان میں رجسٹرڈ کرنے اور انکے دفاتر کھولنے کا بھی کہا گیا ہے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رولز 2020ء اور سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی اے اور وزارت داخلہ کو توہین آمیز مواد اپ کوڈ کرنے کیخلاف فلٹرز لگانے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے سے سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بارے طنزیہ تبصروں کے بارے رپورٹ طلب کرلی۔ یاد رہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے، شادی کی تقریب کی ویڈیو میں ڈیم بنائو مہم کا ملی نغمہ شامل کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شایان شان سے منعقد کی گئی تقریب پر ڈیم فنڈ سے پیسے خرچ کیے گئے ہیں۔
اپنا اپنا ڈیم فنڈ دیکھ لیں ۔ میرے ارد گرد ایسے کئی لوگ تھے جو میرے ساتھ لڑ پڑتے تھے کہ ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالو سیاسی اختلافات اپنی جگہ رکھو۔
تب بھی ان پر ہنسی آتی تھی #DamFund#SaqibNisar pic.twitter.com/54BkhSsiK6— Kami (@Mkaamiv) March 1, 2020