نیو دہلی( ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کا ایک اور منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت بھارت دریائے راوی اور اجھ دریا کا پانی پاکستان آنے سے روکنے کے لئے دریاﺅں کا رخ تبدیل کررہا ہے،دریائے راوی کی ایک شاخ مقبوضہ کشمیر سے ہوتی ہوئی پاکستان میں آتی ہے، بھارتی میڈیا نے غیر ملکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ٹیکنکل رپورٹ تیار کی گئی ہے جو کہ سرکاری سطح پر منظوری کی منتظر ہے، گزشتہ سال بھارتی وزیر نٹن گاڈکاری نے کہا تھا کہ بھارت تین بڑے ڈیم بنائے گا جس سے بھارتی پانی کو پاکستان میں جانے سے روکا جاسکے گا۔