counter easy hit

امریکہ بھی کرونا کی بھینٹ چڑھ گیا ….!! ٹرمپ کی نیندیں‌اڑ گئیں ، بوکھلاہٹ کا شکار

واشنگٹن( ویب ڈیسک ) امریکا میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد متاثر ہیں جن میں سے 18 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے واشنگٹن میں مزید 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ حالیہ چاروں ہلاکتیں واشنگٹن کے نرسنگ سینٹر میں ہوئیں۔ امریکا میں مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت اتوار کو ہوئی تھی اور اب تک 100 افراد کےوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 18 کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب امریکی حکام نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو رکھنے کے لیے کنگ کاؤنٹی میں ایک ہوٹل کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 1500 تک پہنچ سکتی ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس نے امریکی دوا ساز کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کورونا وائرس کے خلاف موثر ادویات تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔29 فروری کوامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق خصوصی پریس کانفرنس طلب کی تھی جس میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کے علاوہ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا۔دریں اثنا برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 89 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہوگئی۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ سیکڑوں افراد متاثرہ ہیں۔ دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کا مزید ایک کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک میں آنے والے پانچویں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ٹیسٹ میں خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون مریضہ پمز اسپتال میں داخل ہے، تاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا وفاق میں بہترین علاج ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان میں 26 فروری کو تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے دو کیسز میں ایک کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیا تھا۔ جب کہ 29 فروری کوڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید دو کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی ان دونوں کیسز میں سے بھی ایک کیس کراچی میں اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیاتھا۔

USA EFFECTED BADLY BY NOVELL CORONA VIRUS, GOVERNMENT SHOCKED BECAUSE OF CORONA THREAT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website