حکومت پوری توجہ سے عوام کے مسائل حل کررہی ہے، کرپٹ مافیا اورمہنگائی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام ترتوجہ عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر موقوف ہے اور الحمد للہ کرپٹ مافیا کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی بھی کمر ٹوٹ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی اور کرپٹ عناصر تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچنے نہیں دینا چاہتے یہی وجہ ہے کہ حکومت کے درست فیصلوں کے نفاذ کیلئے سرجری کی جارہی ہے انشااللہ پورا سسٹم گندگی سے پاک ہوگا تو عوام پاکستان کو ایک بہترین نظام مل چکا ہوگا۔