لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے ایم پی اے نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن)میں ہوں ۔ اگرکوئی میرے خلاف کارروائی کرناچاہتاہے توشوق پوراکرلے ۔ کوئی پارٹی سے نکالنا چاہتاہے تونکال دے ۔حمزہ شہبازکے ساتھ میرے اختلافات ہیں۔ ہاں میں لوٹاہوں،ملک میں کون نہیں لوٹا،وزیراعلیٰ پنجاب سے حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی۔
جرات ہے توپارٹی سے نکال کردکھائیں، ناراض رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کا (ن) لیگی قیادت کوکھلا چیلنج
لاہور: وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے ناراض (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے پارٹی قائدین کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ان میں جرات ہے تو پارٹی سے نکال کر دکھائیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا کہ وزیراعلی نے ملاقات کرنے والوں کو فنڈز دے دیئے ہیں، جتنے فنڈز مانگے اتنے ہی مل گئے۔ ہمارے خلاف کارروائی کرنا اتنا آسان نہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کوئی کارروائی کرسکیں، پارٹی قیادت میں جرات ہے تو انہیں نکال کر دکھائیں۔
ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نشاط ڈاہا نے کہا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں لیکن ابھی فوری طور پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ابھی تو وزیراعلی کو فنڈز اور حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملے ہیں، ارکان اکیلے اکیلے وزیراعلی سے مل رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے 20کے قریب ارکان پنجاب اسمبلی وزیر اعلٰی سے الگ الگ ملاقات کرچکے ہیں لیکن وہ سامنے نہیں آرہے۔
واضح رہے کہ نشاط ڈاہا نے پارٹی قیادت کے علم میں لائے بغیر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ نشاط ڈاہا نے پارٹی قیادت کے علم میں لائے بغیر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔