counter easy hit

آئین کی حکمرانی اور چاروں صوبوں کا یکساں تحفظ ہمیشہ صرف پیپلز پارٹی نے یقینی بنایا ہے، ملک محمد اجمل

آئین کی حکمرانی اور چاروں صوبوں کا یکساں تحفظ ہمیشہ صرف پیپلز پارٹی نے یقینی بنایا ہے، ملک محمد اجمل

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے مرکزی راہنما ملک محمد اجمل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چاروں صوبوں کو یکساں حقوق دیے ہیں اور آئین کی حکمرانی اور عوام کی حکمرانی کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا ریگولراجرا کر کے پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی کام کیے اور سی پیک اورجنوبی پنجاب صوبہ ، آغاز حقوق بلوچستان اورخیبرپختونخوا کا نام عوام کی امنگوں کے مطابق تبدیل  کر نا اس کی مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام حقائق جان چکے ہیں سابق حکومت پرالزام تھا کہ وہ پورے صوبے کا بجٹ صرف لاہور پرلگاتے ہیں آج پورے صوبے کا بجٹ صرف وزیراعلیٰ کے حلقے پر لگ رہا ہے ایسی تبدیلی کو آپ کسی بھی طرح انصاف کا نام نہیں دے سکتے۔ عوام اگلے انتخابات میں موجودہ حکومت کو اس کا اصل مقام یاد دلادے گی۔

Malik Muhammad Ajmal, Senior Leader PPP Belgium vows special efforts to secure Federally administration by PPP

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website